31 مارچ 2016 - 07:51
ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا: امریکہ

حکومت امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پرعمل درآمد کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور موثر اقدامات کئے ہیں۔

امریکہ کے اس ترجمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر پہنچنے میں روس کا تعاون بھی بہت زیادہ موثر واقع ہوا ہے۔ جاش ارنسٹ کے مطابق ایران کے ساتھ طے پانے والا ایٹمی معاہدہ، امریکہ کی قومی سلامتی کے فروغ کا باعث بنا ہے۔ البتہ اس ترجمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت میں امریکی صنعتوں کو محدود رکھے جانے اور اس کے میزائل پروگرام کے خلاف پابندیوں کا عمل بدستور جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اقتدار ولایت نامی اپنی حالیہ میزائل مشقوں کے دوران متعدد دور مار بیلسٹیک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ میزائل توانائی کی تقویت کا اس کا پروگرام، صرف دفاعی نوعیت کا ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی سرگرمیوں کو ہرگز محدود نہیں کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲